کراچی٬ پولیس کانیلم کالونی اوراطراف میںمنشیات فروشوںکیخلاف آپریشن جاری ٬18مشتبہ افراد زیرحراست

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) بدھ کی صبح بوٹ بیسن پولیس کانیلم کالونی اوراطراف میںمنشیات فروشوںکیخلاف آپریشن جاری 18مشتبہ افراد زیرحراست تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح بوٹ بیسن پولیس نے نیلم کالونی اوراطراف میں قائم منشیات کے اڈوںپرکارروائی کرتے ہوئے 18مشتبہ افراد کوحراست میںلے کرتھانے منتقل کردیاجبکہ اڈوںکومسمارکرتے ہوئے نذرآتش کردیا٬باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زیرحراست افراد میں ہیرونچی بھی شامل ہیںجن کے قبضے سے منشیات برآمدہوئی ہے جبکہ منشیات فروش فرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :