کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام کلب اراکین ٬ ان کے اہل خا نہ کے لئے ایک روزہ اسپورٹس فن گالا کا اہتمام

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام کلب اراکین اور ان کے اہل خا نہ کے لئے ایک روزہ اسپورٹس فن گالا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسپورٹس فن گالا 30اکتوبربروز اتوار صبح 10سے شام 5بجے تک نیشنل کو چنگ سینٹر نزد نیشنل اسٹیڈ یم کراچی میں منعقد ہو گا۔اسپورٹس فن گالا میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم کراچی پر یس کلب کے کا ئو نٹر یا پریس کلب کے ٖ فیس بک بیج سے حا صل کئے جا سکتے ہیں رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2016 ہے رات 10 بجے تک کر اچی پر یس کلب کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں ۔

اسپورٹس فن گالا کمیٹی میں عتیق الر حمن٬امتیا ز نارنجا٬شعیب جٹ٬طارق اسلم٬کلیم الدین٬منیر عقیل انصاری٬قا ضی محمد یا سر٬حامدالرحمن اعوان ا ور ارشاد علی شا مل ہے٬ایک روزہ اسپورٹس فن گا لا میں بڑوں کے لئے بیڈمنٹن٬ٹیبل ٹینس ٬ آرچری (تیراندازی) ٬ کیرم بورڈ٬ آیئر گن شو ٹنگ٬ 100میٹرریس٬آرم ریسلنگ٬بوری ریس٬لانگ جمپ بال تھرو٬ رسہ کشی ا سی طر ح بچوں کے لئے 50 میٹر ریس٬اسپون ریس٬فروٹ ریس٬منکی جمپ ریس٬بیڈمنٹن ٬لانگ جمپ٬بال تھرو٬ ٹیبل ٹینس اور ایئرگن شو ٹنگ شا مل ہے جبکہ خواتین ممبرکے لئے میو زیکل چیئر٬رسہ کشی اور اسپون ریس کا اہتمام کیا گیا ہے٬ کراچی پر یس کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ اسپورٹس فن گا لا میں ایک ممبرزیادہ سے زیادہ 5کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے٬رسہ کشی کے مقا بلے میڈ یا کی ٹیمو ں کے ما بین ہو ں گے اور ایک ادارے سے ایک ٹیم شا مل کی جا ئے گی جو کہ 8افراد پر مشتمل ہو گی۔

(جاری ہے)

اسپورٹس فن گالا کے حوالے سے مزید معلومات اسپورٹس فن گالا کمیٹی اور کراچی پر یس کلب کے نمبر021-35212579 سے حاصل کی جا سکتی ہے۔#

متعلقہ عنوان :