سینیٹ کمیٹی نے پلانٹ بریڈر بل کی منظوری کی سفارش کر دی

بل کی منظوری سے کسانوں کو اچھی اقسام کے بیج میسر ہو نگے زراعت کے شعبہ میں مشکلات میں کمی آئے گی٬کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ اینڈ سیکیورٹی نے پلانٹ بریڈر بل کی منظوری کی سفارش کر دی٬ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کیونکہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا ممبر ہے تو اس لئے غیر ملکی کمپنیوں کو اس شعبے میں کام کرنے کی اجازت دے دینی چاہئے٬ بل کی منظوری کے بعد کسانوں کو اچھی اقسام کے بیج میسر ہو گے اور زراعت کے شعبہ میں مشکلات میں کمی آئے گی٬ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز پارلیمنٹ ہا$س میں منعقد ہوا٬ انہوں نے کہا کہ وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ زراعت کے شعبہ میں کارکردگی دکھائے اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے جس پر سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ دنیا میں اس قسم کے فیصلے نہیں ہورہے اور جہاں بھی ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں وہاں پر کسان کو تو کچھ بھی نہیں مل رہا٬ شاید ملٹی نیشنل کمپنیاں اربوں روپے کما رہی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ وہ کسانوں کے فائدے کو دیکھے نہ کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بل کی منظوری کے بعد آپ بیج باہر سے بھی منگوا سکیں گے اور اعلیٰ اقسام کے بیج بھی خود کاشت کریں گے٬ جس پر سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ آپ بل پہلے پاس کروارہے ہیں اس کی اتھارٹی ابھی تک موجود ہی نہیں ہے اور آپ یہ بتائیں کہ ان کمپنیوں کو پیک کرنے والی اتھارٹی یہاں ہوگی اور بیجوں کے نرخ کول متعین کریں گے اور ادارے میں بھرتی کئے جانیوالے اہلکاروں کی کوالیفیکشن کیا ہوگی اور ان کو کس طرح بھرتی کیا جائیگا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کے پاس اگر کوئی بھی ریکمنڈیشن ہے تو آپ لے آئیں اس میں تبدیلیاں کر دی جائیں گی٬ سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی نے کہا کہ صوبے زراعت کے حوالے سے پیسے ادا نہیں کر رہے٬ ماسوائے پنجاب کے باقی صوبوں نے ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

۔( وقار/شاہد عباس)

متعلقہ عنوان :