Live Updates

عمران خان کی گرفتاری٬دھرنا روکنے کے خلاف درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ٬ آئی جی ٬ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کل طلب کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اوردھرنا روکنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ٬ آئی جی اسلام آباد ٬ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کل طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چارشہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی٬دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ عمران خان عدالتوں کو مطلوب اور اشتہاری ملزم ہیں٬عمران خان کسی قانون کو نہیں مانتے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی کر رہے ہیں٬جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس دیئے کہ حکومت کیا کر رہی ہی کیا حکومت سوئی ہوئی ہی جلسہ جلوس کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر کسی دوسرے شہری کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں٬وکیل نے مزید دلائل دیئے کہ سٹوڈنٹس کے امتحانات ہیں اور پی ٹی آئی شہر بلاک کرنا چاہتی ہے٬مریضوں کو بھی اسپتالوں میں جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا٬عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

( مہر علی خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :