Live Updates

پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کے خلاف ڈٹ گئی

عمران خان سمیت کوئی بھی پاٹی رہنما سیاسی بنیادوں پر درج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل نہیں کرے گی٬ نعیم الحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت کوئی بھی پاٹی رہنما سیاسی بنیادوں پر درج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل نہیں کرے گی ٬پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کے خلاف ڈٹ گئی٬ حکومت اتنے بڑے لیڈر کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے ٬ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ہائیکورٹ اسلا م آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ٬نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی وی حملہ کیس میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی سیاسی بنیادوں پر دج کرائے گئے مقدمات میں ضمانت حاصل کرینگے ٬ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کا سخت ردعمل آئے گا بیشک حکومت اپنا یہ شوق بھی پورا کر لے ٬ان کا کہنا تھا کہ ہم تھانہ سیکریٹریٹ میں درج دہشت گردی کے چار مقدمات میں ضمانت نہیں کرائے گئے ٬اگر عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دیا ہے تو عدالت اپنی کارروائی کرے ہم نے ضمانت نہیں کرانی۔

( مہر علی خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :