ساون میرا سے مانسہرہ آنے والی ٹیوٹا موہاڑ روڈ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق٬ 7 شدید زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مانسہرہ کی یونین کونسل ساون میرا سے مانسہرہ آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس موہاڑ روڈ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گرنے سے خواجہ سرائوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس مانسہرہ آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس نمبر ایم اے 8644- موہاڑ موڑ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے تین خواجہ سراء بلو٬ گڈو٬ پھول٬ دانش٬ پرویز اور خورشید موقع پر جاں بحق جبکہ عدنان٬ شبیر٬ علی اور چار خواجہ سراء نوری٬ کاجل٬ چھوٹی یونس٬ بلی اور بھانٹی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ آئی اور مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس مانسہرہ آ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :