شاہ مقصود پولیس چوکی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار بھائی جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) شاہراہ ریشم پر شاہ مقصود پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں٬ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز شاہ مقصود پولیس چوکی کے قریب توت میرا کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی توصیف عمر اور حسیب موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ شاہ مقصود پولیس چوکی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :