Live Updates

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اپنی جگہ مگر اپنے قائد کی حمایت کرتے ہیں‘علی اصغر خان

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی اصغر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر اندرونی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان کی حمایت کرتے ہیں٬ اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے۔ وہ یہاں پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان کے دورہ ایبٹ آباد کے استقبال اور ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے آئے ہزارہ ڈویژن سے تحریک انصاف کے یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے سرکردہ رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد علی اصغر خان کی رہائش گاہ پر موجود تھی جس میںہزارہ ڈویژن کے سابق عہدیداروں کے علاوہ سابق ضلعی قائدین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر قائدین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان کے موقف کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں٬ ہزارہ سے کارکن دھرنے میں شرکت کریں گے۔ آخر میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات