ایبٹ آباد پولیس نے 400 سے زائد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل تھانہ بند کر دیئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایبٹ آباد پولیس نے 400 سے زائد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل تھانہ بند کر دیئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل ڈی ایس پی قمر حیات٬ ڈی ایس پی امجد خان٬ ڈی ایس پی کیڈٹ خورشید٬ ڈی ایس پی جمیل الرحمٰن نے تمام موٹر سائیکل کمپنیوں کے مالکان سے ایک میٹنگ کی تھی کی وہ جلد از جلد اپنے فروخت کئے گئے موٹر سائیکلوں کو نمبر پلیٹ جاری کریں۔

(جاری ہے)

تمام کمپنیوں کے مالکان نے تین ماہ کا ٹائم مانگا تھا جس پر تمام ڈی ایس پیز نے فیصلہ کیا کہ وہ تمام بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل کو تھانے میں بند کر کے کاغذات کی تصدیق کے بعد اپنی ایک سیریل کا نمبر لگائیں گے جس پر ایبٹ آباد کے تمام تھانوں کی پولیس نے 400 سے زائد موٹر سائیکل تھانے میں بند کئے ہیں۔ موٹر سائیکل کمپنیوں کی جانب سے نمبر پلیٹ فراہم کرنے کے بعد چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی نشاندہی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :