محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ٬ 6184 ایس ایس ٹی میل کی 25 اکتوبر کے مطابق سنیارٹی لسٹ جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے 6184 ایس ایس ٹی میل کی 25 اکتوبر 2016ء کے مطابق سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کے دفتر سے شائع ہونے والی یہ ترمیم شدہ تازہ ترین لسٹ حتمی اور فائنل ہے۔ آخر میں دیئے گئے سرٹیفکیٹ کی رو سے اسے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا سکے گا۔ 25 جولائی کو جاری کی جانے والی سنیارٹی لسٹ میں 6117 ایس ایس ٹی موجود تھے جبکہ لسٹ میں تعداد بڑھ کر 6184 تک جا پہنچی ہے یعنی 67 ایس ایس ٹی کا ڈیٹا مزید شامل ہوا ہے جو پہلے غلطی سے شامل ہونے سے رہ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :