حکومت میں شامل لوگ ہڑتالیں نہیں ٬فیصلے کرتے ہیں٬ سینیٹر حافظ حمد اللہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ہڑتال نہیں فیصلے کرتے ہیں جب ہم اقتدار میں تھے تو کسی ہڑتال کی اخلاقاً حمایت کرتے تھے تو ہمیں تانے دئیے جاتے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ہم ہڑتال کررہے اور عوام کی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں سانحہ پی ٹی سی کے بعد حکومتی وزراء میڈیا کے اینکر پرسن بن گئے اور ٹی وی چینلز کو صرف شہداء کی تعداد اور خبریں دیتے رہیں اس سے بڑا المیہ اور کیا ہوسکتا ہی ‘یہ بات انہوں نے سانحہ پی ٹی سی کے ردعمل میں کوئٹہ میں حکومت میں شامل قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر اپنا نظر دیتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ امن وامان کا ڈھونگ رچانے والے قوم پرستوں سے آج پوچھتے ہیں کہ کیا اس بزدلانہ اقدام میں کوئٹہ یا بلوچستان کی شریک تھی جتنا دکھ عوام کو پہنچا ہے شاید اقتدار کے نشے میں دھت قوم پرست اس کو محسوس نہیں کرسکتے ہیں جبکہ قوم پرستوں نے عوام سے پہلے تو روزگار کے مواقع چھین لیے لیکن اب ہڑتال کرکے روزگار چھیننے کے ساتھ ساتھ خود کو عوام کی نظروں میں معصوم ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اقتدار سے پہلے قوم پرستوں کا ایک وطیرہ رہا تھا کہ وہ دوسروں کی لاشوں پر سیاست کرتے تھے وہی وطیرہ ہے لیکن اب ان طریقہ بدل گیا ہے لاشوں پر آج بھی سیاست کرتے ہیںاور کل کا ہڑتال اس کی زندہ مثال ہے ہم بلوچستان کی عوام کو گواہ بنا کر ان سے کہتے ہیں کہ حکومت میں شامل لوگ ہڑتالیں نہیں بلکہ فیصلے کرتے ہیں اور عوام کے مسائل کی تدارک کیلئے پالیسیاں دیتے ہیں ہڑتالیں اور احتجاج ہم جیسے پوزیشن کے لوگوں کا کام ہے جو کہ عوام کی آواز ان تک پہنچاتے ہیں ۔