کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن نہ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے٬ بشارت ظہیر

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن نہ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بشارت ظہیر نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے گلگت بلتستان میں ان کی اپ گریڈیشن نہ ہونا حکومت کی نا اہلی ہے پیپلزپارٹی کے دور میں ہمیشہ ملازمین کی فلاح اور ترقی کیلئے کام کیا گیا لیکن حالیہ حکومت کا اس کے برعکس ان کی ترقی روکنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے ۔