ایکسائزو ٹیکسیشن جی بی میں بھریتوں کو انتہائی شفاف اور میرٹ پر کرنے کیلئے درخواستوں کا سلسلہ جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن جی بی میں بھریتوں کو انتہائی شفاف اور میرٹ پر کرنے کے لیئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے دفاتر میں درخواستیں جمع کروائی جارہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے سلسلے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیئے کسی قسم کی سفارش اور دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہر شخص اپنی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر بھرتی ہو گا۔ جسمانی قابلیت جانچنے کے لیئے پاک آرمی کی خدمات حاصل کرنے کے لیئے درخواست گزاری گئی ہے۔امیدواروںکے جسمانی ٹیسٹ کے لیئے KIUسے CPOچوک تک دوڑ لگوائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام تحریری امتحان لالک جان سٹیڈیم میں ہوں گے۔ امیدوار بھر پور تیاری سے آئیں۔ اس کے علاوہ NTS کو دی گئی پوسٹوں کے لیئے پورے پاکستان کے بڑے شہروں میں امتحانی مراکز رکھے گئے ہیں۔