پنوعاقل٬ زہریلی بریانی کھانے سے تین خواتین سمیت دس افراد بیہوش

تعلقہ ہسپتال داخل ٬ چار افراد کی حالت نازک ٬علائقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) بشیر آباد کالونی میں زہریلی بریانی کھانے سے تین خواتین سمیت دس افراد بیہوش ٬ تعلقہ ہسپتال داخل ٬ چار افراد کی حالت نازک ٬علائقے میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنو عاقل کینٹ روڈ پر واقع بشیر آباد کالونی میں زہریلی بریانی کھانے سے ایک ہی گھر کی تین خواتین سمیت دس افراد بے ہوگئے ٬ بیہوش ہونے والوں میں شائستہ ٬صبا ٬رضوانہ ٬ظفر اقبال ٬ مبشر ٬ حمزہ و دیگر افراد شامل ہیں جن کو ایمرجنسی حالت میں تحصیل ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر دو خواتین سمیت چار افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بییہوش افراد کے ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کے اندر ایمرجنسی وارد میں کوئی سہولت اور کوئی ادویات موجود نہیں ہیں ٬ڈیوٹی پر موجود عملے نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی میڈیسن موجود نہیں ہے اور ہیں پرچی بناکر باہر پرائیویٹ میڈیکل سینٹر پر بھیجا گیا ٬ایسی صورتحال کے بعد شہید بھٹو پارٹی کے رہنما کامریڈ عبدالحفیظ کلوڑ ٬ نور الدین پٹھان سمیت دیگر شہر ی موقعے پر پہنچ گئے اور عملے کے خلاف سخت نعرے بازی کی دوسری جانب بشیرآباد کالونی میں اس واقعے کے بعد خوف کی لہر چھائی ہوئی ہے ۔