پلاٹ کی چار دیوار ی کی رنجش

تھانہ نو شہرہ ورکاں پولیس کا بے قصور عورتوں بچوں پر بد ترین تشدد پولیس کا بے قصور بچوں عورتوں پر تشدد کیخلاف اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

نو شہرہ ورکاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پو لیس تھانہ نو شہرہ ورکاں نے اکرم ٬ ارشد ٬ محبوب ٬ حلیم اصغر وغیرہ سے ملی بھگت کر کے بے قصور عورتوں اور بچوں پر بد ترین تشددکیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نو شہرہ ورکاں کے علاقہ مٹو بھائیکے میں رائو راشد ٬رائو تنویر ٬رائو جاوید ٬عرفان کی ملکیتی جگہ 4کینال مرتضی ولد خوشی محمد قوم باجوہ کو 25لاکھ میں فروخت کی جسکے بعد مرتضی باجوہ نے اپنی جگہ کی چار دیواری شروع کر دی چاردیواری کی تعمیرکے دوران ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں طارق ڈھڈی کی ہدایت پر پولیس اہلکار اور اکرم وغیرہ جو کہ مسلحہ تھے نے کرامت کے گھر زبردستی گھس کر عورتوں بچوں کو تشدد نشانہ بنایا اور دھمکیاں دی کہ جو بھی مرتضی باجوہ ٬ رائو راشد کا ساتھ دیگا ہم اسے نہیں چھوڑینگے جبکہ مذکورہ جگہ 4کینال مرتضی ولد خوشی محمد باجوہ کی ملکیت ہے جسکی رجسٹری مرتضی باجوہ کے نام ہے اور اکرم ٬ ارشد ٬ محبوب ٬ حلیم٬ اصغر وغیرہ زبردستی ہتھیانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت سے کوئی سٹے آرڈر بھی بر خلاف مرتضی باجوہ نہیں ہے ۔ مذکورہ ایس ایچ او ٬رائو راشد ٬رائو تنویر ٬رائو جاوید ٬عرفان کو دھمکیاں دی کہ میں تعمیر شدہ دیوار خود گرائوں گا اور تمہیں وہ سبق سکھائوں گا جو یاد رہے ۔ علاقہ مکین نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں طارق ڈھڈی کیخلاف زبر دست احتجاج کیا سی پی او گوجرانوالہ ٬ آرپی او گوجرانوالہ ٬ آئی جی پنجاب ٬ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ظالم ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے اور اسے فوری طور پر برطرف کیا جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :