ہرنائی کے علاقہ خوزڑی کے درجنوں زمینداروں کا زرعی اراضیات کو زبردستی قبضہ کرنے کے خلاف پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)ہرنائی کے علاقہ خوزڑی کے درجنوں زمینداروں قبائلی معتبرین اور عوام کی جانب سے خوزڑی کے زمینداران کی زرعی اراضیات کو زبردستی قبضہ کرنے کے خلاف پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسے حاجی محمدان ٬ ثناء اللہ شاہ٬ عطاء اللہ شاہ٬ حاجی نیازمحمد ٬ حاجی مظفر شاہ٬ غلام ربانی ٬ زاہد شاہ ٬ عبدالستار ٬ محمد نسیم ٬ حاجی بازمحمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ آفیسر اور ہرنائی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہرنائی کے عوام خصوصاًً خوزڑی کے زمینداران کی زرعی اراضیات کو قبضہ کروانا چاہتے ہے حالانکہ متعلقہ موضع کا بقاعدہ بلوچستان ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سٹلمنٹ کا نوٹیفکشن جاری ہوا تھا اور اب چونکہ سٹلمنٹ آخری مراحل میں ہے تو ضلعی انتظامیہ آفیسر ہرنائی اور منتخب رکن صوبائی اسمبلی اپنے ذاتی مقاصد کیلئے اس میں رکا$ٹ ڈال رہے ہیں لہٰذا ہم اہلیان خوزڑی اور ہرنائی کے عوام حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کا فی الفور نوٹس لیا جائے تاکہ عوام کی چادر چاردیواری پامال نہ ہوسکے اور حکام بالا کی نوٹس میں یہ بھی لانا چاہتے ہے کہ اگر خدانخواستہ اس سلسلے میں کوئی بھی نقصان ہوا تو اسکی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ آفیسر اور حلقے کے رکن صوبائی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے اور عوام اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور متعلقہ موضع کا 1943ء میں باقاعدہ شرعی فیصلہ صادر ہوا ہے جنکی دستاویزات بھی موجود ہے اور ضلعی انتظامیہ آفیسر اور رکن صوبائی اسمبلی ہرنائی اور پشتونخواہ کے ارباب اختیار آپس میں بندبانٹ کیلئے قبضہ کروانا چاہتے ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک قبائلی علاقہ ہے اور ہر ضلع اور علاقے کے عوام اپنے اپنے زمینوں پر آباد ہے اور تمام اقوام کیدرمیان زمینوں کی تقسیم واضع ہے انہوں نے کہاکہ اپنے زمینیوں پر قبضہ کرنے کسی صورت میں اجازت نہیں دینگے چاہے جسکیلئے ہمیں جتنا بھی قربانی بھی دینا پڑے ہم دریغ نہیں کرینگے دریں احتجاجی مظاہرہ کے بعد موضع خوزڑی کے زمینداران نے پریس کانفرنس بھی کی اور حکام سے انکی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کا نوٹس لینے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔