سانحہ کوئٹہ پی ٹی سی میں پنجگور کے شہدا پولیس ہلکاروںکی تعداد سولہ ہوگئی

رحم دل ولد محمد شریف سکنہ بونستان زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے٬ پنجگور منتقل کردیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ پی ٹی سی میں پنجگور کے شہدا پولیس ہلکاروںکی تعداد سولہ ہوگئی ٬ رحم دل ولد محمد شریف سکنہ بونستان زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جیسے پنجگور منتقل کیا گیا اورشہید حمید بلوچ ولد حاجی فیض محمد سکنہ وشبود کی لاش غلطی سے ضلع کیچ چلی گئی انہیں بھی بذریعہ ایمبولینس پنجگور لایاگیا٬ میتین پنجگور پہنچتے ہی قیامت صغرہ برپا ہوئی شہیدئوں کی مائوں ٬بہنوں ٬بیوئوںکی چیخوں نے پرش کو ہلا کے رکھ دیا ہر طرف زار قطار رونے کی آوازین پتھر دل کو بھی رولانے پے مجبور کردیا ٬والدین نے شدید براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے بچوں کو ٹرنینگ ختم ہونے کے بعد کیون بولایا گیا ہمارے غریبی ہمارے احساسات ٬ہمارے میتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا ٬ہمیں حکمران جماعت کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے لخت جگروں کی لاشیں بذریعہ جہاز لائے جارہے ہیں ہم پنجگور ائیر پورٹ کے گیٹ کے سامنے شدید سردی میںمیں رات کے دیر تک کھڑے رہے پھر معلوم ہوا کوئی جہاز نہیں ہے ٬اس کے بعد ہمیں فون ٬ میسج اورمیڈیا کے ذریعہ بتایا گیا کہ انکی لاشوں کو کوئٹہ سے لائے جارہے ہیں کل صبح انہیں تبلیغ مرکز میں اجتماعی صورت میں نماز جنازہ دیا جائے گا پنجگور کے تمام کاروباری بازاری سفید پوشاک شہدا کی عزیز اقارب وارثوں کی بڑی تعداد تبلیغی مرکز میں پہنچ گئے لیکن وہان کوئی میت نہیں لایا گیا٬ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے سانحہ کوئٹہ کے شہید وں کے ساتھ آخری حد تک مذاق کیا ہے٬انہیں ایک سازئش کے تحت قتل کروایا گیا ہے اور تماشا بین کا کردار اد ا کیا علاقائی کوئی نمائندوں نے اس سانحہ میں کوئی کردار ادا نہیں کی انہوںنے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ سانحہ پی ٹی سی کے پولیس ہلکاروں کے قتل کے ریزن کا نوٹس لین٬تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب رونما ہونے والے پی ٹی سی سینٹر میں واقع میں شامل شہیدوں آج انفرادی صورت میں پنجگور میں لائے گئے اور انہیں انکے مختلف آبائی گائوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپر د خاک کردیا گیا انکے نماز جنازے میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مہذہبی جماعت کے رہنماوں نے شرکت لیکن پولیس بڑے آفیسران میں شامل کوئی بھی آفیسر نے نماز جنازے میں شرکت کی زحمت نہیں٬میتوں کے سپرد خاک کرنے کے بعد ڈسٹر کٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ٬ ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الراحمن٬ڈی پی او ایاز بلوچ ٬ایف سی کی جانب سے ڈپٹی کمانڈنٹ٬ و میجر ایف سی نے مختلف علاقوں میں جاکر شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :