جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ مرکز محمد ایوب بابئی سمیت تمام کارکنوں٬ فنکاروں اور سی بی اے یونین نے کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ مرکز محمد ایوب بابئی سمیت تمام کارکنوں٬ فنکاروں اور سی بی اے یونین نے کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے زیر تربیت پولیس کے جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کابھی اظہار کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا واقعہ دہشت گردوں کاایک بزدلانہ و مکروہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :