مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی مسز صبا محسن کی کوئٹہ میں دہشت گردوں کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی مسز صبا محسن نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زیر تربیت پولیس جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ فورسز پر اس طرح رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی منفی و بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے دہشت گردوں کے اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف جذبے اور عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور بزدل دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے انہوں نے پولیس جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :