نوشہرہ٬تیزرفتار موٹرکار بے قابوہرکرسٹرک عبورکرنے والے افغان مہاجر پر چڑگئی٬ شدید زخمی ٬ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:15

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) نوشہرہ جہانگرہ جی ٹی روڈ آکوڑہ خٹک کے مقام پر تیزرفتار موٹرکار بے قابوہرکرسٹرک عبورکرنے والے افغان مہاجر پر چڑگئی۔پولیس کے مطابق افغان مہاجرسرفراز الدین دارلعلوم حقانیہ کی جامعہ مسجد میں نماز ظہر کی ادادگئی کے لیے جارہا تھا کہ موٹرکار کی زد میں آگیاتشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیاجہاں پر ڈاکٹرز نے تشوشناک حالت کے پیش نظراس کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کرتے ہوئے راستے میںشدید زخمی سرفرار الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔موٹرکار کا ڈرائیور موٹرکارچھوڑکر فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ جہانگرہ جی ٹی روڈ پر دارلعلوم حقانیہ کے قریب تیزرفتارموٹرکار نمبرH-7906پشاور بے قابو ہوکر نماز ظہر کی اداگی کے لیے جانے والے ۵۵ سالہ افغان مہاجر مسمی سرفراز الدین ولد غوس الدین سکنہ افغان مہاجرکمپ آکوڑہ خٹک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں افغان مہاجر سرفرارالدین شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے فوری طورپر شدید زخمی سرفرارالدین کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جہاں پر اس کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا۔پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کرتے ہوئے شدید زخمی سرفراز الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی موٹرکار چھوڑ کرفرار ہوگیا۔پولیس نے موٹرکار اپنی تحویل میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :