بلوچستان ملکی آبادی کا 5فیصد اور کل رقبے کا43فیصد ہے ‘ملکی معیشت میں صرف تین فیصد حصہ ہے ‘بلوچستان کو تعلیم‘ صحت ‘ پینے کا صاف پانی ٬دیہی ترقی وخوشحالی اورروز گار وذریعہ معاش جیسے لاتعداد چیلنجیز کا سامنا ہے

ْایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان دائود بڑیچ کابین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بلوچستان ملکی آبادی کا پانچ فی صد اور کل رقبے کا43فیصد ہے جبکہ ملکی معیشت میں صرف تین فیصد حصہ ہے بلوچستان کو تعلیم٬صحت ٬پینے کا صاف پانی ٬دیہی ترقی وخوشحالی اورروز گار وذریعہ معاش جیسے لاتعداد چیلنجیز کا سامنا ہے جس میں حکومت کو ماہر ین تعلیم اور جامعات کے قابل محققین کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیر پا ترقیاتی اور بااثر منصوبہ جات مرتب کر کے اُن پر بروقت عمل درآمد کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان دائود بڑیچ نے بیوٹمز میں معیشت اور انتظامی امورکے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل اوررجحانات کے عنوان پر مبنی تیسری دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے کہا ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے معروف محققین کے تحقیقی علم سے طلباء روشناس ہو سکیں گے جبکہ اس کانفرنس کی گزارشات اور تحقیقی نتائج کو بلوچستان حکومت ترقیاتی منصوبہ جات میں بطورِ تکنیکی معاونت شامل کرے گی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں سے آئے ہوئے ماہرین تعلیم٬محققین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تحقیق پر انتہائی محنت سے کام کر رہا ہے جبکہ تحقیق اور جدت سے ہی عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز کے قابل محققین اورماہرین تعلیم حکومت کی تکنیکی معاونت کے لئے ہر لمحہ دستیاب ہے ۔

روس سے تعلق رکھنے والی محقق ڈاکٹر نتالیہ نے اپنے خطاب میں پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے اسے نہ صرف بلوچستان بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساحل کے راستے معاشی انقلاب برپا ہوگا۔ دو روزہ کانفرنس کا مقصد اقتصادیات٬معیشت اورانتظامی امور میں درپیش مسائل اور خصوصاًبلوچستان کی معاشی حالت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے گزارشات مرتب کرنا ہے کانفرنس میں پاکستان اوردنیا بھر سے آئے ہوئے محققین پچاس سے زائد تحقیقی مکالے بھی پیش کرئے گے ۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران ٬اساتذہ کرام محققین اور طلبا ء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :