چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے صدر اور دیگر اراکین کاسانحہ پی ٹی سی پر گہرے رنج و غم کااظہار

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے صدر اور دیگر اراکین نے سانحہ پی ٹی سی پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کڑی کارروائی ہونی چاہئے چیمبر آف کامرس کی جانب سے اس افسوسناک واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے بیان میں کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ٬ سینئر نائب صدر عیسیٰ خان ٬ نائب صدر اختر کاکڑ ٬ پیٹرن چیف غلام فاروق اور دیگر نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے واقعے نے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے عوام کو غمزدہ کرکے رکھ دیا ہے چیمبر آف کامرس اس واقعے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتا ہے اس افسوسناک واقعے کے خلاف ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے انہوںنے اس سانحے میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد بازیابی کے لئے دعا کی جبکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :