بلوچستان میں کرکٹ کا معیار روز بہ روز بہتر ہوتا جارہا ہے ‘صوبہ بلوچستان کے کرکٹرز صلاحیت یافتہ ہے جنھیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ‘کوئٹہ میں انڈر 21کیمپ میں سفارش کلچر کسی صورت قبول نہیں صلاحیت یافتہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائیگا

قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وہیڈ کوچ این سی اے لاہور مشتاق احمد کی بات چیت

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وہیڈ کوچ این سی اے لاہور مشتاق احمد نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا معیار روز بہ روز بہتر ہوتا جارہا ہے صوبہ بلوچستان کے کرکٹرز صلاحیت یافتہ ہے جنھیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں کوئٹہ میں انڈر 21کیمپ میں سفارش کلچر کسی صورت قبول نہیں صلاحیت یافتہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

وہ بگٹی اسٹیڈیم میں انڈر 21فاسٹ اور اسپینرز باولر کوچنگ ٹرائلز کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز این سی اے علی ضیاء پی سی اے کے سرپرست اعلیٰ لیاقت علی ترین سابق کرکٹر نسیم خان محمد اکرم بٹے زئی راجنس اسلم شیخ عقیل بلوچ منصور خان اور مطیع اللہ اچکزئی اور عبدالنافع ملے زئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے معیار میں بہتر سے بہتر تر بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی صلاحیت یافتہ نوجوانوں کی کوئی کمی نظر نہیں آرہی کرکٹ کے میدان میں ملک و قوم کی نمائندگی کیلئے نوجوان طبقے کو مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس کے لئے محنت شرط ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹروں کے توقعات اور امیدوں پر ہر حال میں پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ٹرائلز میں کامیا بی حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور رہ جانیوالوں کو مزید محنت کرنی ہوگی جبکہ جنرل منیجر اکیڈمیز علی ضیاء نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ عام ہوتا جارہا ہے پشین سے تعلق رکھنے والے رمیز راجہ جیسے ینگ سٹر وں نے کیمپ میں حصہ لیکر اپنے محنت سے آگے بڑھنے کا تہیہ کررکھا ہے جو قابل داد ہے کرکٹ ٹرائلز میں کسی کی مداخلت یا سفارش قبول نہیں ہوگی کرکٹ کے فروغ کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعووں اور کھوکھلے نعروں کا سہارا نہیں لیتے نوجوانوں کی حقیقی معنوں میں رہنمائی اور انہیں صلاحیت کی بناء پر آگے بڑھنے کا موقع دینا ہی ہماری مشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :