جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کامشاورتی اجلاس ‘سانحہ کوئٹہ کیخلاف (کل)احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف 28اکتوبرجمعہ کوصوبائی جماعت کی ہدایت پرصوبہ بھرکی طرح ضلع کوئٹہ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اوراحتجاجی جلسہ ہوگاانہوں نے کہاکہ بعدنمازجمعہ تین بجے سمنگلی بازارسے ریلی نکالی جائے گی اورصوبائی امیرمولافیض محمد٬مولاناعصمت اللہ٬ملک سکندرخان ایڈوکٰٹ جلسے سے خطاب کریں گے انہوں نے تمام یونٹوں پرزوردیاکہ وہ احتجاجی ریلی اورمظاہرے کے لئے بھرپورتیاری کریں اورجلوسوں کی شکل میں اپنے حلقوں سے ریلی ومظاہرے میں شرکت کریں انہوں نے کہاکہ قیام امن کے نام پرووٹ لینے والی پشتون قوم پرست پارٹی کے سربراہ٬گورنراورارکان اسمبلی کواخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپرمستعفی ہوناچاہیے ٬پے درپے سانحات گورنرراج پرجشن والوں کے منہ پرطمانچہ ہے ان کی حکومت میں مسلسل پشتون اوربلوچ بڑے بڑے دلخراش واقعات میں شہیدہورہے ہیں اوروہ مذمتی اورہمدری بیانات سے عوام کوتسلی دیتے ہیں عوام کومزیدمذمتی اورہمدردی کے بارباردہرانے والے الفاظ سے ورغلانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھانے اوراپنی ناکامی اورنااہلی کااعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کاانتظارہے انہوں نے کہاکہ ایف سی پرسالانہ چارارب روپے خرچ کرنے اورشہربھرمیں جگہ جگہ ناکے بنانے کاکیافائدہ ہوادہشت گردآسانی سے اپنے اہداف تک پہنتے ہیںوکلاء محفوظ ہیں٬ڈاکٹرمحفوظ ہیں اورنہ ہی قانون کے محافظین محفوظ ہیں اس کے ذمہ دارکون ہیںانہوں نے کہاکہ وی آئی پیزلوگ فوٹوسیشن کے لئے کوئٹہ آنے سے زخمیوں اورعام شہریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ کاباعث بنتاہے لہذاوہ سانحہ کے روزکوئٹہ آمدکے بجائے دوسرے دن فوٹوسیشن کے لئے تشریف لانے کی کوشش کریںانہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہداء غربت کی وجہ سے پولیس میں بھرتی ہوئے تھے سارے غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں انہیں شہیدوکلاء کے برابرمعاوضہ دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :