سانحہ پولیس سینٹرکا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت واقعہ ہے اس واقعہ کی جتنے مذمت کی جائیں کم ہے ‘اس میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر بے نقاب کیا جائے

جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مولاناآغامحمد ‘رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبد المالک کاکڑ کا بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہاہے کہ سانحہ پولیس سینٹرکا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت واقعہ ہے اس واقعہ کی جتنے مذمت کی جائیں کم ہے اس میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر بے نقاب کریں ۔ان خیالات کاظہار جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی مولاناآغامحمد رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبد المالک کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انتہائی فرسودہ واقعہ کی جتنے مذمت کی جائے کم ہے اس طرح کے واقعات سے امن وامان پر سوالیہ نشان پیدا ہوتا ہے ٬قوم پرستوں کی حکومت میں ہمارے صوبہ کے اہم تعلیم یافتہ سرمایہ سے وقفہ وقفہ سے محروم ہوتاجارہاہے جمعیت علمااسلام کے دور حکومت میں اس طرح کے واقعات پر قوم پرستوں نے عوام کوسڑکوں پر نکال کر گورنر راج کا مطالبہ کرتے تھے مگر آج دو مہینوںمیں یہ دوسرا واقعہ ہوا اس طرح کے واقعات سے ہمیں نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ سے محروم کیا جارہا ہے مگر قوم پرست حکومت اور وزراتوں کی مزئے لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمااسلام نے ہمیشہ ملکی مفاد کیلئے جمہوری طرز وطریقہ پر اپنی سیاسی جہدوجہد کررہے ہیںاور امن امان چاہتے ہیں اور اب تمام سیاسی پارٹیوں کا ذمہ واری بنتی ہے کہ وہ سب سے پہلے ملک میں امن وامان کیلئے پیش رفت کریں ٬پولیس ٹریننگ سینٹر واقعہ میں جو بھی ملوث ہے اس کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لایا جائیں ٬حالیہ صوبائی حکومت امن وامان میں بالکل ناکام ہوچکی ہے وہ اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں٬ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ کے خلاف سازشوں میں تمام بلوچستانیوں نے متحد ہونا ہوگا بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کی مستحق ہر گز نہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کا کوئی مزہب ہے انہوں نے کہا انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ ہمیں ترقیاتی فنڈابادی کی تناسب سے اور لاشیں رقبے کی بنیاد پر ملتے ھے