الخدمت فائونڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی دھیر کوٹ کے راہنما اورالخدمت فائونڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کا نماز جنازہ آج دھیرکوٹ ان کے آبائی گائوں چمیاٹی میں ادا کیا جائے گا٬ان کی وفات پر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی٬سابق امیر سردار اعجازافضل خان٬قائمقام امیر نورالباری٬نائب امراء شیخ عقیل الرحمان٬ڈاکٹر مشتاق٬ڈاکٹر خالد محمود٬راجہ جہانگیر٬مشتاق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد ندیم نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے یہاں کے عوام کی بے پنا ہ خدمت کی ہے انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی دریں اثناء خرم فاروق کی نماز جنازہ جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے مرکز دارالسلام بستی میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی سمیت دیگرسیاسی اور سماجی راہنمائوں نے شرکت کی ۔