جامعہ کراچی٬ 02 طلبہ کو ایم فل ٬ایک کو پی ایچ ڈی اور ایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کر دی گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی صدارت میںمنعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں02 طلبہ کو ایم فل ٬ایک کو پی ایچ ڈی جبکہ ایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کی ڈگری سید دانش حسین احمد (بائیوکیمسٹری)جبکہ ایم فل کی ڈگری عائشہ کمال (مالیکولرمیڈیسن )٬رملہ ثناء خالد(مالیکیولرمیڈیسن) اور ڈی ایس سی کی ڈگری ظفر سعید سیفی(فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کو تفویض کی گئی۔#