شکارپور٬آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حصول کیلئے ریلی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:53

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن شکارپو رکی جانب سے مطالبات کے حصول کے لئے پاپولیشن آفس شکارپور سے بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں پندرہ سے زائد محکمہ جات ایجوکیشن٬ پاپولیشن٬ہیلتھ ٬ میونسپل کمیٹی٬بلڈنگز٬ہائی ویز٬ایجوکیشن ورکس٬اسکارپ ڈویژن٬فوڈ٬پبلک ہیلتھ٬سوشل ویلفیئر٬قادر بخش بیدل لائبرری٬فاریسٹ٬ ایکسائیز سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمیں نے شرکت کی۔

ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شکارپو رپریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر ضلع صدر آیپکاشکارپو عبدالوہاب کاغذی٬مجاہد لانگاہ٬نظیر احمد شاہ٬محمد اسلم شیدی٬شفیق احمدسمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے کیونکہ ملازمیں اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں اچھا حکمران خود ملازمیں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کمپیوٹر آپریٹر اور اکائونٹس کلرک کے لئے اپ گرڈیشن اور فوتی کوٹہ کے لئے آرڈرز جاری کرے بصورت دیگر ہم پاکستان بھرمیں احتجاج کا دائرہ بڑھادینگے اس موقعے پر ملازمیں نے اپنے بازوپر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے #

متعلقہ عنوان :