Live Updates

کوئٹہ کے سانحہ کے بعد ثابت ہوچکا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ٬ 2نومبر کو ملک دشمن و کرپٹ عناصر کو شکست فاش دی جائے٬پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سانحہ کے بعد ثابت ہوچکا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ۔ ایک جانب سیکورٹی فراہم کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف معاشی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرنے کے لئے پر عزم و سرگرم ہے ۔

اقتدار پر قابض مخصوص ٹولہ نے ہماری نسلوں کو خوشحالی کی بجائے بدحالی دی ہے ۔ پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے عملی قربانی دینے کا یہی بہترین وقت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب پارٹی کے ایک خصوصی ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان حسن خان علیزئی نے کہ کرپشن کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے لازمی ہے کہ 2نومبر کو ملک دشمن و کرپٹ عناصر کو شکست فاش دی جائے ۔

آنے والی نسلوں کی خوشحالی کا دورمدار اب اسی بات پر ہے کہ 2نومبر کو تاریخ ساز پر امن احتجاج کیا جائے تاکہ دنیا کو احساس کو کہ پاکستانی ایک باشعور اور زندہ قوم ہے ۔ 2نومبر کے حوالے سے پارٹی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم کردار ہے ۔ اجلاس میں شریک ملک امجد عباس ٬ جواد امین قریشی٬ یوسف ڈمرا٬ عمران سیال ٬ بابر کھوکھر٬ ڈاکٹر عارف ہانس٬ عارف لودھی اور مبشر ہاشمی نے کہ حسب سابق اس دفعہ بھی تحریک انصاف ضلع ملتان کا تاریخی قافلہ 2نومبر کے دھرنا میں شرکت کرے گا۔

اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ 2014ئ؁ کے دھرنا کے دوران درپیش کوتاہیوں کو نہ دھرایا جا سکے ۔ اجلاس میں یاسر بلوچ٬ملک افضل ٬اسد بلوچ ٬ شاہ نواز٬ غلام مصطفٰی و دیگر شریک ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات