مردان کچری دھماکے کے متاثرین کو تاحال معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف وکلاء کابائیکاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) حکومت کی جانب سے مردان کچری دھماکے کے متاثرین کو تاحال معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف وکلاء نے بائیکاٹ کیا۔پاکستان بار کونسل کی کال پر خیبرپختونخوا کے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ بارکونسل کے عہدیداران کا کہن اہے کہ حکومت کی جانب سے مردان کچری دھماکے کے متاثرین کو تاحال معاوضے اور دیگر مراعات نہیں ملے۔وکلا کا کہنا ہے کہ مرکزی اورصوبائی حکومت تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔