بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈالنے پر صارفین کا لیسکو کے خلا ف احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈالنے پر صارفین نے لیسکو کے خلا ف احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سب ڈویژن کے صارفین نے اوور بلنگ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڈ لگے میٹروں پر ڈیٹکشن بل ڈال کر انکا معاشی استحصال کیا ہے لیسکو کے اس اقدام سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے رائے ونڈ سب ڈویژن میں میٹروں کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :