رائے ونڈ٬تشدد اور آگ سے جلائی جانے والی نوبیاہتادلہن کی قبر کشائی ٬نمونہ جات لے کر دوبارہ تدفین کردی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) رائے ونڈ کے نواحی موضع جودھو دھیر میں تشدد اور آگ سے جلائی جانے والی نوبیاہتادلہن کی قبر کشائی ٬نمونے لے کر دوبارہ تدفین کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رائے ونڈ کے علاقہ موضع جودھو دھیرکے رہائشی محنت کش محمد اقبا ل نے اپنی بیٹی حافظ قرآن ثناء کی شادی 31جولائی2016کو وقاص ولد مشتاق ساکن جودھو دھیر سے کی تھی لڑکی کی ۔

(جاری ہے)

والدہ ریحانہ اور اسکی بہن یاسمین نے بتایا کہ شادی کے چنددنوں بعد ہی سے لڑائی جھگڑ ے شروع ہوگئے 29ستمبر کو مبینہ طور پر خاوند وقاص اسکے والد مشتاق اور والدہ نے باہمی مشورہ سے بیوی ثناء کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی بعدازاں گناہ چھپانے کے لیے پٹرو ل چھڑک کر آگ لگادی اور ڈرامہ رچاکر واویلہ کیا کہ کچن میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئی ۔اہل محلہ نے گاڑی منگوا کر نعش ٹھکانے لگانے کی کوشش ناکام بنادی ۔مقامی پولیس نے ملزم وقاص اوروالد مشتاق کو سات یوم تک اپنی تحویل میں رکھ کر چھوڑ دیا ۔ علاقہ مجسٹریٹ ومقامی پولیس کی نگرانی میں قبر کشائی لیڈی ڈاکٹر نے متوفیہ کے نمونہ جات لے کر دوبارہ تدفین کردی ۔