رائے ونڈ ٬عالمی اجتماع گاہ میں سٹال لگانے پر پابندی ہوگی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:33

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) عالمی اجتماع گاہ میں سٹال لگانے پر پابندی ہوگی ۔ایس پی صدر رضوان اختر کی جانب سے آویزاں کئے گئے بینرز میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ عالمی اجتماع کے اردگرد ہر قسم کے اسٹالوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی ۔

(جاری ہے)

اسکے برعکس رائے ونڈ میں موجود ایک منظم مافیا اسٹالوں کی زمین چند ہزار روپے ٹھیکے پر لیکر دوردراز سے آنیوالے خوانچہ فروشوں اور اسٹال لگانے والے افراد سے دس فٹ کے سٹال کا پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک کرایہ وصول کرکے گرانفروشی کو فروغ دیتے ہیں ۔

مقامی حلقوں نے مہمانوں سے لوٹ مار کرنیوالے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اجتماع کے ایام میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی بجائے انکی جیبوں کا صفایا کرنے والے عناصر پر مکمل پابندی عائد ہو نی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :