پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع اور فاٹا میں انسداد پو لیو مہم (کل) آخری روزہوگا

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچانے کے قطرے پلائے جائینگے مہم کی سیکورٹی کیلئے صوبہ بھرمیں 22ہزاراہلکارتعینات کئے گئے ٬فاٹا میں سیکورٹی کیلئے فوجی و نیم فوجی دستوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع اور فاٹا میں انسداد پو لیو مہم آج آخری روز خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچانے کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کی ایک اور کوشش کے سلسلے میں پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع اور فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز ہے۔

مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے 36 لاکھ 50 ہزار 621 جبکہ فاٹا کے 10 لاکھ 68 ہزار 347 بچوں کو پولیو سے بچا? کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے جن اضلاع میں پولیو مہم چلائی جا رہی ہے اٴْن میں پشاور ٬ نوشہرہ ٬ مردان ٬ چارسدہ ٬ صوابی ٬ سوات٬ کوہاٹ ٬ کرک ٬ بنوں ٬ ہنگو ٬ لکی مروت ٬ ٹانک اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مہم میںخیبر پختونخوا میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے قطرے پلانے کے لیے 12 ہزار 541 پولیو رضا کار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجبکہ فاٹا کے لیے 4 ہزار ایک سو نو پولیو رضا کار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مہم کی سیکورٹی کے لیے صوبہ بھرمیں بائیس ہزاراہلکارتعینات کئے گئے ہیںجبکہ فاٹا میں سیکورٹی کے لیے فوجی و نیم فوجی دستوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر سے 15 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جن میں خیبر پختونخوا سے 7 اور فاٹا سے 2پولیو کیسز رواں سال سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :