ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ٬ 2شہری شہید ٬ 8زخمی٬پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی ٬آئی ایس پی آر

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید اور 8زخمی ہوگئے٬پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ورکنگ بائونڈری کے چپراڑسیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید اور 8زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور شہری سکندر کو علاج سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کردیا گیا۔ وا ضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل چھٹے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21اکتوبرسے اب تک ورکنگ باونڈری پر4شہری شہید اور21زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :