’’ ای لرننگ پروگرام ‘‘کے اجرائ سے تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے میں مدد ملے گی٬ بیرسٹر امجد ملک

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ا وپی ایف بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اوپی ایف کے تعلیمی اداروں میں’’ ای لرننگ پروگرام ‘‘کے اجراء پر ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے معیار تعلیم کو بلند کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے طلباء اور اساتذہ مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے انسان کی روز مرہ زندگی میں انقلاب پر با کر دیا ہے اس سے مستفید ہوکر تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مقیم سینکڑوں پاکستانیوں کے بچے سکول کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹیکنالوجی کی بدولت ہم انہیں تعلیمی سہولیات پہنچا سکتے ہیں۔

بیرسٹر امجد ملک نے طلبات کو کالج میں اچھا ماحول فراہم کرنے پر اوپی ایف کالج کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اوپی ایف گرلز کالج اسلام آباد کی پرنسپل شاہینہ مسعود نے اس موقع پر وزیر اعظم کے ویلفیئر فنڈ کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک چیئرمین کو پیش کیا ۔اس سے قبل بیرسٹر امجد ملک نے اوپی ایف گرلز کالج F-8/2اسلام آباد میں’’ای لرننگ پروگرام‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :