مڈکیئرمینجمنٹ کورس کے 32رکنی وفد سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ملاقات

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹرثنااللہ عباسی سے مڈکیئرمینجمنٹ کورس شرکاء کے 32رکنی وفد نے خواجہ اویس عادل کی سربراہی میں ملاقات کی٬اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ منیر شیخ, اے آئی جی آپریشنز سندھ شیرازنذیر کے علاوہ اے آئی جی ایڈمن سی پی او بھی موجود تھے٬ڈاکٹرثنااللہ عباسی نے سانحہ کوئٹہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کیڈٹس کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی٬انہوں نے وفد کو صوبائی سطح پر قیام امن کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے پولیس حکمت عملی ولائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے ضمن میں کانٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ سندھ کے مجموعی اقدامات کو مذید مثر بنایا جارہا ہے٬ جبکہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پروجیکٹ پر سندھ میں کام پر موجود چائنیز ماہرین ودیگر اسٹاف کی سیکیورٹی کے لیے ایکس آرمی مین پر مشتمل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سے تمام تر امور کو یقینی بنایا جارہا ہے٬اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز سندھ نے وفد کو دوران بریفنگ بتایا کہ سندھ پولیس میں اہلیت, میرٹ کے جملہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکروٹمنٹ کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے این ٹی ایس اور آئی بی اے کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ کے عمل کو انتہائی غیرجانبدارانہ اور شفاف بنانے کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ٬انہوں نے پولیس کی تربیت کے حوالے سے وفد کو بتایا کہ فی زمانہ جرائم کی وارداتیں اور ٹیکنیکس کے پیش نظر ٹریننگ نظام کو ہر سطح پر جدید اور معیاری بنانے کے لیے تمام تر اقدامات جاری ہیں٬ جبکہ پولیس میں حالیہ بھرتی کیے گئے ریکروٹس کی ٹریننگ کے لیے پاکستان آرمی کے انسٹرکٹرز سے خدمات لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید بتایا کہ تمام پولیس ٹریننگ مراکز پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں ٹریننگ انسٹیٹیوٹس / اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے اقدامات بھی جاری ہے ۔ علاوہ ازیں ٹریننگ برانچز سے وابستہ پولیس افسران ودیگر اسٹاف کو اضافی طور پر ایک بنیادی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔