ہمارے قائد سے بڑھ کر محب وطن اور ملک و قوم کا خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا جن کی جرات اور حب الوطنی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا.سیاست کی ابجد سے ناواقف شوقیہ سیاست دان اقتدار حاصل کرنے کے لئے سیاسی٬جمہوری٬ اخلاقی اور آئینی اقدار کا جنازہ نکالنے پر تلے ہوئے ہیں

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے ہمارے قائد سے بڑھ کر محب وطن اور ملک و قوم کا خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا جن کی جرات اور حب الوطنی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا.سیاست کی ابجد سے ناواقف شوقیہ سیاست دان اقتدار حاصل کرنے کے لئے سیاسی٬جمہوری٬ اخلاقی اور آئینی اقدار کا جنازہ نکالنے پر تلے ہوئے ہیں.وزیر اعظم پاکستان کو سیکیورٹی رسک کہنے والے سیاسی کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کے لئے اتنی دور تک نہ جائیں جہاں سے سیاسی واپسی نا ممکن ہوجائی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر٬ مسلم لیگ(ن) ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر٬ ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر٬ ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک٬ وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹرسردار نذیر٬ محمد فاضل عباسی٬ ڈاکٹر صفدر جاوید نے ایک مشترکہ بیان میں عمران کاں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے دبائو اور ڈالروں کے لالچ کے سامنے ڈت جانے والے ہمارے قائد سے بڑھکر کون پاکستان کا وفادار اور خیرخوا ہ ہوسکتا ہے جن کی جرات اور دنیا بھر کے رہنمائوں کے دبائو کے سامنے ڈٹ جانے کی وجہ سے آج پاکستان دنیا کی ایٹمی قوتوں میں شامل ہی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ عمران خان سیاسی اقدار کی دھجیاں اڑا کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں. قوم جان چکی ہے کہ نام نہاد سیاست دان ملک کے مفاد کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ؛ ایسے سیاست دان قوموں کی ترقی کی راہ کی رکاوٹ بنتے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :