بدقسمت صوبے کو نئے اور نوجوان وزیر اعلی کی آمد بھی کوئی ریلیف نہیں دے سکی. سندھ میں چہرے تبدیل ہوئے رویوں کی تبدیلی نہیں ہوسکی٬ شہر قائد کے ساتھ نئے اور نوجوان وزیر کا رویہ بھی پرانے اور بزرگ وزیر اعلی سے مختلف نہیں

مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنمائوں خواجہ طارق نذیر ٬عبد الحمید بٹ و دیگر کا مشترکہ بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر٬ میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ ٬ چیئرمین نواز اولکھ٬ چیئر مین ندیم آرائیں٬ماسٹر عبد الرزاق٬ سردار اسحق٬ ڈاکٹر اعظم٬وحید جان ٬ سہیل ندیم٬ نوربخت خٹک٬ شیخ غلام باری٬ مختار بٹ٬ افتخار گھمن نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کے جون کا توں رہنے ٬ شہر میں جابجا گندگی کے ڈھیر ٬ تجاوزات کی بھرمار اور اداروں کی نا اہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمت صوبے کو نئے اور نوجوان وزیر اعلی کی آمد بھی کوئی ریلیف نہیں دے سکی.

سندھ میں چہرے تبدیل ہوئے رویوں کی تبدیلی نہیں ہوسکی٬ شہر قائد کے ساتھ نئے اور نوجوان وزیر کا رویہ بھی پرانے اور بزرگ وزیر اعلی سے مختلف نہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام کے مسائل کا مستقل حل صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قابل اور فعال کارکنوں کے ذریعے ہی ممکن ہی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کراچی اور سندھ کے عوام کی حقیقی ہمدرد جماعت ہی. کراچی کے دعوے داروں نے شہر کے محب وطن اور معصوم عوام کو اپنی سیاست کا ایندھن سمجھ رکھا ہے لیکن سندھ پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کے باوجود صوبے کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی؛ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی مسائل حل کرنے اور شہر کا صاف ستھرا اور روشنیوں کاشہر بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شیروں کی ضرورت ہی. کراچی کے شہری پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں تاکہ قائد اعظم کے شہر کو دنیا کا عظیم شہر بنایا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :