اساتذہ قوم کے معماراورانکے ہاتھوں میں ملک کامستقبل ہے ٬ سیاستدان نہ ہوتاتوسکول کااستادہوتا

وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی آبائی گا?ں میں سکول کے دورے پر اساتذہ سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہاہے کہ اساتذہ قوم کے معماراورانکے ہاتھوں میں ملک کامستقبل ہے ٬ سیاستدان نہ ہوتاتوسکول کااستادہوتا٬ ترقی یافتہ اورخوشحال معاشرے میں اٴْستادکاکردارسب سے زیادہ ہے ٬کسی بھی قوم کی ترقی کارازاوراِکائی اٴْستادہی ہے اٴْستادکیلئے اس سے زیادہ عزت اورفخرکی بات اورکونسی ہوسکتی ہے کہ ملک کے سکیل ون سے لیکرصدر٬وزیراعظم٬آرمی چیف٬چیف جسٹس سمیت بڑے بڑے بیوروکریٹس اساتذہ کے شاگرد رہ چکے ہیں قائداعظم٬علامہ اقبال٬سرسید٬مفتی محمود٬نیوٹن اورارشمیدس جیسے بڑے بڑے لوگ اٴْستادہی نے پیداکئے ہیں ان خیالات کا اظہار اٴْنھوں نے آبائی گاؤں کے ایک سکول گورنمنٹ مڈل سکول بھنگی خیل سورانی کے اچانک دورے کے موقع پراساتذہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیااٴْنھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہی ہیںجوتعلیم کوایک مقصد اورمقدس فریضہ سمجھ کربطورچیلنج قبول کرکے خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیںانھوںنے اساتذہ پرزوردیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی تمام ترتوانائیاں اورصلاحیتوں کوبروئے کارلاکربچوں کی صحیح تعلیم وتربیت پرمرکوزرکھیں تاکہ معاشرے سے جہالت کی ناسورکاخاتمہ اورعلم کی روشنیوں کابول بالاہواورایک تعلیم یافتہ وخوشحال معاشرے کی تشکیل کاخواب شرمندہٴ تعبیرہوسکے۔

متعلقہ عنوان :