28اکتوبر کو وزیر اعظم نواز شریف کا کوہاٹ میں جلسہ ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے٬ عباس آفریدی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:09

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق و فاقی وزیر و سابق سینٹر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ عباس افریدی نے کہا ہے کہ 28اکتوبر کو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا کوہاٹ میں جلسہ ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے٬جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اس موقع پر نواز شریف کوہاٹ میں چائنہ کوری ڈور بنانے کا اعلان کریں گے جس سے جنوبی اضلاع اور قبائلی ایجنسیاں کاروباری لحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ اور بہترین علاقے بن جائے گے۔

وہ بدھ کو 28اکتوبر کو کوہاٹ وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں سے متعلق مسلم لیگ ن کے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 18سال بعد کوہاٹ انے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا مقید المثال استقبال کی جائے گا می اور مسلم لیگ کے تمام قیادت اس جلسے کو عوام کا سیلاب لائیں گے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کوہاٹ میں چائنہ کوریڈور بنانے کا اعلان کریں جس سے جنوبی اضلاع اور ان کے ساتھ منسلق قبائلی ایجنسیاں دنیا میں کاروبار کیلئے ترقی یافتہ اور بہترین علاقے ہونگے جس سے جنوبی اضلاع میں روزگار پیدا ہوگا اور ان علاقوں کے ہر بہن بھائی اپنے پا?ں پر کھڑا ہوگا انہوںنے کہا کہ کوہاٹ میں وزیر اعظم کا جلسہ کے دوران احتجاج کرنے والوں کو میں یہ پیغام دیتا ہوں کہ اگر وہ احتجاج کرتے ہیں تو اپنے علاقے اور عوام کی ترقی کیلئے کریں نہ کہ علاقے کا اجاڑنے کیلئے انہوںنے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی ائی کا دھرنا ایک دن سے زیادہ نہیں چلے گا اور اسلام آباد بند کرنا قانون کی خلاف وزی ہیں اگر کسی نے بھی اسلام بند کرنے کی کوشش کی تو ان کو ائین کے مطابق گرفتار کیا جائے گا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد فرید مفکر ٬مسلم لیگ ھنگو کے جنرل سیکرٹری عبدلواحد اورکزئی ٬محمد الیاس ٬تحصیل صدر سیف الرحمان ٬سید جمال ٬حیات ویزر ٬الطاف ٬روش نیل خان ٬سلیم خان ٬ملک خالد نعیم ٬ملک وحید اور محمد ایوب نے کہا کہ 28اکتوبر کو جلسہ کامیاب بنانے کیلئے ضلع ھنگو سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے انہوںنے کہا کہ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع ھنگو میں جن علاقوں سے بجلی کاٹ دی گئی ہیں ان کے بل معاف کر کے بجلی کو دوبارہ بحال کیا جائے دوابہ گریڈ اسٹیشن بنایا جائے ٬ھنگو میں یونیورسٹی بنایا جائے ٬100ٹرانسفامر دئے جائے ھنگو میں ائیر پورٹ بنائی جائے اور دو ڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا جائے انہوںنے مطالبہ کیا کہ دیگر قبائلی ایجنسیوں کی متاثرین کی طرح اور کزئی ایجنسی کے قبائلی متاثرین کو بھی برابر مراعات اور حقوق دئیے جائے انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں تین سو کلومیٹر لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان کیا جائے انہوںنے کہا کہ ضلع ھنگو کو پروڈکشن کے بغیر 93کروڑ روپے سالانہ گیس رائلٹی ملتی ہیں ان پیسوں کو گیس منصوبے پر خرچ کئے جائے اور جوزارہ سے لیکر ٹل توت کچ تک مین گیس پائپ لائن بیچائے جائے گا?ں گا?ں اور گھر گھر کو گیس فراہم کی جائے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوہاٹ کے صدر شیر خان کے علاوہ ھنگو ٬ٹل دوابہ اور دیگر علاقوں سے مسلم لیگ ن کے ورکروں اور تنظیم کے صدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :