نوشہرہ٬ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی٬ سمگلر گرفتار

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:05

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) نوشہرہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بھاری مقدار میں اسلحہ خیبرپختونخوا سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی سمگلر گرفتار ایکسائز عملے نے موٹرکار اور اسلحہ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں انسپکٹر شاہد خان اور اے ایس آئی سجاد خان کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت ایک کار نمبرایل ایچ وائی 4635کے ذریعے علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کیاجائے گا اس اطلاع پر سجاد خان کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم فائق٬ یاسر٬ عتیق٬ احمد اور کمال پر مشتمل چھاپہ مارٹیم نے اضاخیل جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرکے مذکورہ کارکو روکنے کااشارہ کیالیکن سمگلر نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگانے کی کوشش کی چھاپہ مارٹیم نے تعاقب کرنے پر گاڑی کو قابو کرکے تلاشی لینے پر کارکے خفیہ خانوں سے تین عدد ریپیٹر اور 2085مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے سمگلر احمد حسین سکنہ مردان کو گرفتار کرکے کار اور اسلحہ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :