خیبر پختونخوا حکومت کا 3رکنی وفد سپیکر صوبائی اسمبلی کی قیادت میں(کل)کوئٹہ جائے گا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت کا 3رکنی وفد سپیکر صوبائی اسمبلی کی قیادت میں 28اکتوبر 2016کو کوئٹہ جائے گا٬ وفد پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں جان بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کرے گا٬ وفد میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر٬ وزیر خز انہ مظفر سید اور مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے خیبر پختونخوا حکومت کا وفد ابھی تک کوئٹہ نہیں پہنچ سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :