قبائلی علاقوں میں نوجوانوں کو فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے فنی وپیشہ وارانہ تربیت سے آراستہ کیا جارہاہے ٬رواں سال تقریبا9ہزار طلباء وطالبات کوفنی تعلیم اور10ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے کیلئے قرضے فراہم کیے گئے

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں میں نوجوانوں کو فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مختلف شعبوں میں فنی وپیشہ وارانہ تربیت سے آراستہ کیا جارہاہے اور کہ اس سال تقریبا9ہزار طلباء وطالبات کوفنی تعلیم ٬جبکہ10801 نوجوانوں کواپنے روزگار شروع کرنے کیلئے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حیات آباد میں فاٹا ڈیوپلیمنٹ اتھارٹی کی نئی عمارت اورفاٹا کے نوجوانوں کیلئے UNDP کے تعاون سے جاب پلیسمنٹ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اورچیف ایگزیکٹیو٬ فاٹاڈوپلیمنٹ اتھارٹی فدا وزیر٬یواین ڈی پی کے نمائندے مس فریڈریکا کے علاوہ طلباء وطالبات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے ایف ڈی اے میںلگائے گئے مختلف سٹالوں کا بھی معائنہ کیا اورسکیل ڈیوپلیمنٹ کے شعبے میں زیرتربیت طلباء وطالبات الیکٹرانک٬ منرل ڈیوپلیمنٹ اورانرجی کے شعبے میں بنائی گئی مختلف آلات کی تعریف کی۔انہوں نے وہاں پر موجود طلباء و طالبات سے بات چیت بھی کی۔گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے ترقی کیلئے اوروہاں پر روزگار کے فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں جبکہ مختلف ایجنسیوں میں7 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ مزید7 چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کیلئے جارہے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی کے ساتھ لوگوں کو پینے کی صاف پانی فراہمی اورتقریبا5675 ایکڑزمین سیراب ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا میں منرل ڈیوپلیمنٹ کیلئے ماربل سٹی کے قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے جس کیلئی160 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اورماربل سٹی میں گریڈسٹیشن اورچاردیواری کاکام مکمل ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :