پیپلزپارٹی کے لوگ نادار کے بعض ملازمین کے ساتھ ملکربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم بھروار ہے ہیں٬اللہ داد بوزدار

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن تعلقہ نیو سکھر کا اہم اجلاس صدر اللہ داد بوزدار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محمد نواز چنہ ٬ خیر بخش بروہی ٬ عبدالرشید ٬ سولنگی ٬ حاجی حاکم علی دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اللہ داد بوزدار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگ نادار کے بعض ملازمین کے ساتھ ملکربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم بھروار ہے ہیں جب سے انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھایا گیا ہے جعل ساز لوگ سرگرم ہو گئے ہیں زمیندار لوگوں بھی فارم لے رہے ہیں جو سرا سرظلم ناانصافی اور غریبوں کی حق تلفی ہے یوسی چیئرمین اپنے دفتروں میں صرف من پسند لوگوں کو نواز نے میں مصروف ہیں اور کسی جماعت کے لوگوں کی پرچیاں پھاڑ کر واپس بھیجا جارہا ہے سندھ میں ہر جگہ کرپشن کا راج ہے اجلاس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف , انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر سمیت سندھ بھر میں نادار کی جانب سے جعلی فارم بھروانے کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔