سکھر٬ ببرلوبرادری کی شربرادری کی خواتین کا پولیس کے خلاف احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:01

ْسکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ببرلوبرادری کی شربرادری کی خواتین کا پولیس کے خلاف احتجاج ٬ سکھر پولیس نے نوجوان کو بلا جواز گرفتار کرکے اس کی گرفتاری جعلی پولیس مقابلے میں ملزم کے طور پر دکھا ئی ہے ٬انصاف کیا جا ئے ٬ خواتین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھرپولیس کی جانب سے دو روز قبل کنڈوواہن میں مبینہ پولیس مقابلیکیدوران زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے نوجوان وسیم شرکی ماں ٬ بہنوں اوران کی برادری کی خواتین نے پریس کلب کے سامنینوجوان کیوالد شہید پولیس اہلکارکی تصویر ہا تھ میں اٹھا کر پولیس کیخلاف احتجاج کیااور نعرے بازی کی اس موقع پر وسیم شر کی ماں نے بتا یا کہ اس کاشوہرخود پولیس میں ہیڈکانسٹیبل تھا اور اس نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطرجان دی مگر اسی پولیس کے محکمے نے اس کے بیٹے کو جعلی پولیس مقابلہ دکھا کر گرفتار کیا ہے انہوں نے بتا یا کہ نوجوان بے گناہ ہے اسے پولیس نیاس کیگھرسے گرفتار کیا تھا تو مقابلے کا سوال کہاں سے پیدا ہوتا ہے اس کا بیٹا شریف شہری ہے مگر پولیس اسے ملزم بنا کر پیش کر رہی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ٬ چیف جسٹس آف سندھ ہا ئی کورٹ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے تحقیقات کی جا ئے تاکہ سکھرپولیس کے جعلی پولیس مقابلے کی حقیقیت سامنے آسکے ۔

متعلقہ عنوان :