بھارتی فوج کا ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج نے چپڑال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی،2افرادشہیدجبکہ8زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر۔۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں5بھارتی فوجی ہلاک جبکہ بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی 4چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔عسکری ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 18:23

بھارتی فوج کا ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستورجاری

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :بھارتی فورسزکی جانب سے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے،بھارتی فوج نے چپڑال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 2افرادشہید جبکہ 8زخمی ہوگئے ،رینجرزنے بھارتی فورسزکی فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کاپاکستان کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

بھارت فوج نے چپڑال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 2افرادشہید جبکہ سوہنڈاں گاؤں کے 8افرادزخمی ہوئے۔ایل اوسی کی سونا ویلی میں زخمی ہونیوالا سکندربھی جاں بحق ہوگیا۔رینجرزنے بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کی توپیں خاموش کروادیں۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 5بھارتی فوجی ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی 4چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کردیاگیاہے۔واضح رہے بھارتی فورسزکی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے نتیجہ میں 4پاکستانی جاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی ہوچکے ہیں۔جس پرپاکستان دفترخارجہ نے انڈین ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈکروایا۔

متعلقہ عنوان :