سالٹ رینج میں دلجبہ کے جنگل میں لگی آگ پر25گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سالٹ رینج میں دلجبہ کے جنگل میں لگی ہوئی آگ25گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی٬ محمد ظہور فارسٹ گارڈ نے تھانہ ڈوہمن میں رپورٹ درج کرائی کہ خشک سالی کی وجہ سے اچانک خشک گھاس اور چھوٹی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں302ایکٹر میں لگی ہوئی سوکھی گھاس اور چھوٹی جھاڑیاں جل گئیں البتہ قیمتی لکڑی اور جنگل مکمل طور پر محفوظ ہے٬ ادھر خانپور بلاک میں محکمہ جنگلات کے عملہ نے 12لکڑی چوروں پر20ہزار روپے جرمانہ کی رقم موقع پر ہی وصول کر لی٬ دلجبہ جنگل5ہزار ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور محکمہ جنگلات نے اسے اے کلاس جنگل قرار دیا ہو اہے اور یہاںپر ہر قسم کی جنگی حیات کا شکار بھی منع ہے٬ محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق کچھ شر پسند عناصر محکمہ کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگینڈا کرتے ہیں۔