راجن پور میں اے ڈی پی پر کام جاری ہے٬ڈی سی او

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

راجن پور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)ڈی سی سی کا اجلاس مقامی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین٬ایم پی ایز کے نمائندہ گان کے علاوہ ای ڈی اوز ٬ڈی اوز ٬ایکین بلڈنگ و انہار٬ایس ڈی او روڈ ٬ایس ڈی او واپڈا اور این جی اوز کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے تین فیز پر کام ہواہے ۔

تینوں فیز کی آٹھ روڈز کی سکیموں میں سے سات مکمل ہو چکی ہیں جن کی لاگت 800ملین ہے جبکہ ایک روڈ پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لی جائے گی۔اس موقع پر سردار جعفر خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اربوں روپے کے پیکجز دے کر عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیںاور انشاء اللہ راجن پور کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او ظہور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں اے ڈی پی پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں دو بڑے برج بے نظیر اور شیخ خلیفہ برج کے روڈز بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔ڈی سی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور میٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔