محنت کش کے رزق سے پہلے موت آگئی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 18:14

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 اکتوبر۔2016ء) ڈرائیور اپنی موٹر رکشہ کے پاس کھڑا کھڑا دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سمبڑیال کے موضع جیٹھی کے کا 25سالہ قمر شہزاد چوک موڑ سمبڑیال میں سواریوں کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک ہی اپنی موٹر رکشہ کے پاس زمین پر گر گیا جسے مقامی دکاندار طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔